میں کمرے میں پچھلے اکتیس دنوں سے فقط اس حقیقت کا ن | English Video

میں کمرے میں پچھلے اکتیس دنوں سے فقط اس حقیقت کا نقصان گننے کی کوشش میں الجھاہوا ہوں کہ تو جا چکی ہے
تجھے رائیگانی کا رتی برابر اندازہ نہیں ہے
تجھے یاد ہے وہ زمانہ
جو کیمپس کی پگڈنڈیوں پر ٹہلتے ہوئے کٹ گیا تھا؟
تجھے یاد ہے جب قدم چل رہے تھے ؟
کہ اک پیر تیرا تھا اور ایک میرا
قدم وہ جو دھرتی پہ آواز دیتے کہ جیسے ہو راگا
کوئی مطربوں کا

People who shared love close

More like this

Trending Topic