جو اِسم و جسم کو باہم نبھانے والا نہیں مَیں ایسے ع | اردو Video

جو اِسم و جسم کو باہم نبھانے والا نہیں
مَیں ایسے عشق پہ ایمان لانے والا نہیں

میں پاؤں دھو کے پیوؤں یار بَن کے جو آئے
منافقوں کو تو میں منہہ لگانے والا نہیں

نزول کر میرے سینے پہ ' اے جمال ِ شدید !
تری قَسم ' میں ترا خوف کھانے والا نہیں

People who shared love close

More like this

Trending Topic