مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند مجبور کے ہونٹوں

"مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا نام تھا اس کا جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند اس شخص سے ملنا میرا ممکن ہی نہیں ہے میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند محسن نقوی ©Syed Mehmood Raza Kirmani"

 مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند
مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند

دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے
غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند

اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا نام تھا اس کا
جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند

کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش
معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند

اس شخص سے ملنا میرا ممکن ہی نہیں ہے
میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند

محسن نقوی

©Syed Mehmood Raza Kirmani

مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا نام تھا اس کا جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند اس شخص سے ملنا میرا ممکن ہی نہیں ہے میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند محسن نقوی ©Syed Mehmood Raza Kirmani

#love❤
#Ring

People who shared love close

More like this

Trending Topic