منظر فضائے دہر میں سارا علیؑ کا ہے جس سمت دیکھتا ہ | اردو Shayari

"منظر فضائے دہر میں سارا علیؑ کا ہے جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علیؑ کا ہے دنیائے آشتی کی پھبن مجتبی حسؑن لختِ جگر نبی کا تو پیارا علیؑ کا ہے ہستی کی آب و تاب حسین آسماں جناب زھرا کا لال راج دلارا علیؑ کا ہے مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا اُٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علیؑ کا ہے کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں گھوڑے پہ ہیں حسیؑن نظارا علیؑ کا ہے تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں دیکھو مُعاملہ یہ ہمارا علیؑ کا ہے ہم فقر مست چاہنے والے علیؑ کے ہیں دل پر ہمارے صرف اجارا علیؑ کا ہے تو کیا ہے اور کیا ہے تِرے علم کی بساط تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علیؑ کا ہے ©جعفر رضوی"

 منظر فضائے دہر میں سارا علیؑ کا ہے
جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علیؑ کا ہے
دنیائے آشتی کی پھبن مجتبی حسؑن
لختِ جگر نبی کا تو پیارا علیؑ کا ہے
ہستی کی آب و تاب حسین آسماں جناب
زھرا کا لال راج دلارا علیؑ کا ہے
مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا
اُٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علیؑ کا ہے
کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
گھوڑے پہ ہیں حسیؑن نظارا علیؑ کا ہے
تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
دیکھو مُعاملہ یہ ہمارا علیؑ کا ہے
ہم فقر مست چاہنے والے علیؑ کے ہیں
دل پر ہمارے صرف اجارا علیؑ کا ہے
تو کیا ہے اور کیا ہے تِرے علم کی بساط
تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علیؑ کا ہے

©جعفر رضوی

منظر فضائے دہر میں سارا علیؑ کا ہے جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علیؑ کا ہے دنیائے آشتی کی پھبن مجتبی حسؑن لختِ جگر نبی کا تو پیارا علیؑ کا ہے ہستی کی آب و تاب حسین آسماں جناب زھرا کا لال راج دلارا علیؑ کا ہے مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا اُٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علیؑ کا ہے کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں گھوڑے پہ ہیں حسیؑن نظارا علیؑ کا ہے تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں دیکھو مُعاملہ یہ ہمارا علیؑ کا ہے ہم فقر مست چاہنے والے علیؑ کے ہیں دل پر ہمارے صرف اجارا علیؑ کا ہے تو کیا ہے اور کیا ہے تِرے علم کی بساط تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علیؑ کا ہے ©جعفر رضوی

#urdu

People who shared love close

More like this

Trending Topic