۔ *غـــــــــــــــزل* ہاتھ ہم سے ملا کے دی | اردو شاعری اور غزل Video

"۔ *غـــــــــــــــزل* ہاتھ ہم سے ملا کے دیکھو نا ہم کو اپنا بنا کے دیکھو نا دشت میں پھول مسکرائیں گے تم ذرا مسکرا کے دیکھو نا یہ جو مے کو حرام کہتے ہیں ان کو تھوڑی پلا کے دیکھو نا جان قدموں میں ہنس کے دے دیں گے رسم الفت نبھا کے دیکھو نا ہاتھ ہوجائے گا تمہارے ساتھ ساتھ ان کو بٹھا کے دیکھو نا ہم بھی پروانہ وار جل جائیں شمعِ دل تم جلا کے دیکھو نا خواہش نفس ہے وبالِ جاں اس سے دامن چھڑا کے دیکھو نا ساری دنیا یہیں سمائی ہے اپنے اندر سما کے دیکھو نا کون آیا ہے دیکھنے تم کو تم نگاہیں اٹھا کے دیکھو نا مان جائیں گے وہ تمہیں اپنا جان ان پر لٹا کے دیکھو نا ہے حفیظی یہیں کہ اور کہیں اس کا شانہ ہلا کے دیکھو نا 🖋️ *شیخ نور الحسن حفیظیؔ*، ڈوڈہ ۔ جموں کشمیر ©شیخ نورالحسن حفیظی "

۔ *غـــــــــــــــزل* ہاتھ ہم سے ملا کے دیکھو نا ہم کو اپنا بنا کے دیکھو نا دشت میں پھول مسکرائیں گے تم ذرا مسکرا کے دیکھو نا یہ جو مے کو حرام کہتے ہیں ان کو تھوڑی پلا کے دیکھو نا جان قدموں میں ہنس کے دے دیں گے رسم الفت نبھا کے دیکھو نا ہاتھ ہوجائے گا تمہارے ساتھ ساتھ ان کو بٹھا کے دیکھو نا ہم بھی پروانہ وار جل جائیں شمعِ دل تم جلا کے دیکھو نا خواہش نفس ہے وبالِ جاں اس سے دامن چھڑا کے دیکھو نا ساری دنیا یہیں سمائی ہے اپنے اندر سما کے دیکھو نا کون آیا ہے دیکھنے تم کو تم نگاہیں اٹھا کے دیکھو نا مان جائیں گے وہ تمہیں اپنا جان ان پر لٹا کے دیکھو نا ہے حفیظی یہیں کہ اور کہیں اس کا شانہ ہلا کے دیکھو نا 🖋️ *شیخ نور الحسن حفیظیؔ*، ڈوڈہ ۔ جموں کشمیر ©شیخ نورالحسن حفیظی

People who shared love close

More like this

Trending Topic