شیخ نورالحسن حفیظی

شیخ نورالحسن حفیظی

نام نورالحسن حفیظی مقام پیدائش دھروت ضلع ڈوڈہ جموں وکشمیر انڈیا

  • Latest
  • Popular
  • Video
#شاعری  ۔      *غـــــــــــــــزل*


ہاتھ ہم سے ملا کے دیکھو نا
ہم کو اپنا بنا کے دیکھو نا 

دشت میں پھول مسکرائیں گے
تم ذرا مسکرا کے دیکھو نا

یہ جو مے کو حرام کہتے ہیں
ان کو تھوڑی پلا کے دیکھو نا

جان قدموں میں ہنس کے دے دیں گے
رسم الفت نبھا کے دیکھو نا

ہاتھ ہوجائے گا تمہارے ساتھ
ساتھ ان کو بٹھا کے دیکھو نا

ہم بھی پروانہ وار جل جائیں
شمعِ دل تم جلا کے دیکھو نا

خواہش نفس ہے وبالِ جاں
اس سے دامن چھڑا کے دیکھو نا

ساری دنیا یہیں سمائی ہے
اپنے اندر سما کے دیکھو نا

کون آیا ہے دیکھنے تم کو
تم نگاہیں اٹھا کے دیکھو نا

مان جائیں گے وہ تمہیں اپنا
جان ان پر لٹا کے دیکھو نا

ہے حفیظی یہیں کہ اور کہیں
اس کا شانہ ہلا کے دیکھو نا

🖋️ *شیخ نور الحسن حفیظیؔ*،
ڈوڈہ ۔ جموں کشمیر

©شیخ نورالحسن حفیظی

۔ *غـــــــــــــــزل* ہاتھ ہم سے ملا کے دیکھو نا ہم کو اپنا بنا کے دیکھو نا دشت میں پھول مسکرائیں گے تم ذرا مسکرا کے دیکھو نا یہ جو مے کو حرام کہتے ہیں ان کو تھوڑی پلا کے دیکھو نا جان قدموں میں ہنس کے دے دیں گے رسم الفت نبھا کے دیکھو نا ہاتھ ہوجائے گا تمہارے ساتھ ساتھ ان کو بٹھا کے دیکھو نا ہم بھی پروانہ وار جل جائیں شمعِ دل تم جلا کے دیکھو نا خواہش نفس ہے وبالِ جاں اس سے دامن چھڑا کے دیکھو نا ساری دنیا یہیں سمائی ہے اپنے اندر سما کے دیکھو نا کون آیا ہے دیکھنے تم کو تم نگاہیں اٹھا کے دیکھو نا مان جائیں گے وہ تمہیں اپنا جان ان پر لٹا کے دیکھو نا ہے حفیظی یہیں کہ اور کہیں اس کا شانہ ہلا کے دیکھو نا 🖋️ *شیخ نور الحسن حفیظیؔ*، ڈوڈہ ۔ جموں کشمیر ©شیخ نورالحسن حفیظی

48 View

#خیالات #پیام

#پیام محبت

461 View

#شاعری #کس

#کس قدر ہیں خوبصورت وادیاں ہر طرف ہیں حسن کی رعنائیاں دیکھ کر قدرت کے رنگیں شہکار بج رہی ہیں عشق کی شہنائیاں

482 View

#شاعری۔  ہم نے صحرا میں جھانک کر دیکھا
ترے درپن کی روشنی دیکھی
مرگیا وہ جو تجھ کو بھول گیا
تیری یادوں میں زندگی دیکھی

©شیخ نورالحسن حفیظی

ہم نے صحرا میں جھانک کر دیکھا ترے درپن کی روشنی دیکھی مرگیا وہ جو تجھ کو بھول گیا تیری یادوں میں زندگی دیکھی ©شیخ نورالحسن حفیظی

150 View

ہم جہاں بھی گئے ساتھ رہی یاد تری تجھ کو آنکھوں میں رکھا دل میں رکھا جاں میں رکھا ©شیخ نورالحسن حفیظی

#شاعری۔  ہم جہاں بھی گئے ساتھ رہی یاد تری
تجھ کو آنکھوں میں رکھا دل میں رکھا جاں میں رکھا

©شیخ نورالحسن حفیظی

ہم جہاں بھی گئے ساتھ رہی یاد تری تجھ کو آنکھوں میں رکھا دل میں رکھا جاں میں رکھا ©شیخ نورالحسن حفیظی

7 Love

#شاعری۔

ہم جہاں بھی گئے تجھ کو وہاں پر پایا تیری چاہت نے ہمیں کوہ ودمن میں پھرایا

47 View

Trending Topic