مجھے خبر تھی کہ اس لمحے کیا ضروری تھا نگاہ بھر کے | اردو Video

مجھے خبر تھی کہ اس لمحے کیا ضروری تھا
نگاہ بھر کے تجھے دیکھنا ضروری تھا
انہی دنوں مجھے جب مل رہے تھے دوسرے لوگ
انہی دنوں ترا ملنا بڑا ضروری تھا
وہ کہہ رہے تھے ضروری تھا ساتھ ہوتا کوئی
تو میں نے آہ بھری اور کہا ضروری تھا
بھٹکنے والے نے مرتے ہوے کہا ۔۔۔ یارو
مجھے یقین ہے ۔۔۔ شاید خدا ضروری تھا

People who shared love close

More like this

Trending Topic