جو نہ مل سکے وہی بے وفا،یہ بڑی عجیب سی بات ہے جو چ | English Shayari V

جو نہ مل سکے وہی بے وفا،یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر ،وہی آج تک میرے ساتھ ہے

جو کسی نظر سے عطا ہوئی ،وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نہ آ سکے رہوں منتظر ، یہ خلش کہاں تھی وصال میں
میری جستجو کو خبر نہیں ،نہ وہ دن رہے ،نہ وہ رات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے

People who shared love close

More like this

Trending Topic