وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے

"وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے بس ترے بعد یوں گزاری ہے کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا جب ہے معلوم، بے قراری ہے ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر زندگی موت سے نہ ہاری ہے رات کا روز یہ دلاسہ ہے آج کی رات صرف بھاری ہے مار ڈالا ہے ان طبیبوں نے ہم سے کہتے تھے زخم کاری ہے اشک شوئی سے اشک باری تک کل یہی زندگی ہماری ہے بارشیں موڑ لو مرے گھر سے ابھی برسات پچھلی جاری ہے ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں سب دکھاوا ہے دنیا داری ہے سن لیا زندگی بہت میں نے اب مرے بولنے کی باری ہے خود سے ٹالا ہے ہر سکوں ہم نے جب سے تیری نظر اتاری ہے ©A.k Writes"

 وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے                                                       بس ترے بعد یوں گزاری ہے
کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا                                                                                   جب ہے معلوم، بے قراری ہے
ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر                                                              زندگی موت سے نہ ہاری ہے
رات کا روز یہ دلاسہ ہے                                                                                آج کی رات صرف بھاری ہے
مار ڈالا ہے ان طبیبوں نے                                                           ہم سے کہتے تھے زخم کاری ہے
اشک شوئی سے اشک باری تک                                                               کل یہی زندگی ہماری ہے
بارشیں موڑ لو مرے گھر سے                                                                  ابھی برسات پچھلی جاری ہے
ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں                                                                 سب دکھاوا ہے دنیا داری ہے
سن لیا زندگی بہت میں نے                                                            اب مرے بولنے کی باری ہے
خود سے ٹالا ہے ہر سکوں ہم نے                          جب سے تیری نظر اتاری ہے

©A.k Writes

وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے بس ترے بعد یوں گزاری ہے کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا جب ہے معلوم، بے قراری ہے ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر زندگی موت سے نہ ہاری ہے رات کا روز یہ دلاسہ ہے آج کی رات صرف بھاری ہے مار ڈالا ہے ان طبیبوں نے ہم سے کہتے تھے زخم کاری ہے اشک شوئی سے اشک باری تک کل یہی زندگی ہماری ہے بارشیں موڑ لو مرے گھر سے ابھی برسات پچھلی جاری ہے ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں سب دکھاوا ہے دنیا داری ہے سن لیا زندگی بہت میں نے اب مرے بولنے کی باری ہے خود سے ٹالا ہے ہر سکوں ہم نے جب سے تیری نظر اتاری ہے ©A.k Writes

#vacation

People who shared love close

More like this

Trending Topic