A.k Writes

A.k Writes

Teri mohabbat se lekar tere alvida kahane tak humne sirf tujhe chaha tujhse kuchh Nahin chaha You can follow me in Instagram IG|_@amanullah5359

  • Latest
  • Popular
  • Video

یہ قیام کیسا ہے راہ میں میں تیرے ذوق عشق کو کیا ہوا ابھی چار کانٹے چبھے نہیں تیرے سب ارادے بدل گئے ©A.k Writes

 یہ قیام  کیسا ہے راہ میں میں تیرے ذوق عشق کو کیا ہوا

ابھی چار کانٹے چبھے نہیں تیرے سب ارادے بدل گئے

©A.k Writes

Ye kayaam kaisa hai Raah me tere Zaoq_e_ishq ko kya hua Abhi chaar kaante chubhe Nahi tere sab iraade badal gaye

14 Love

آج پھر جھگڑا ہوا تیری یادوں سے ہمارا آج پھر تیرے خطوط کو سزائے آتش ہوئی ©A.k Writes

#meltingdown  آج پھر جھگڑا ہوا تیری یادوں سے ہمارا
آج پھر تیرے خطوط کو سزائے آتش ہوئی

©A.k Writes

کبھی یادیں، کبھی باتیں، کبھی پچھلی ملاقاتیں بہت کچھ یاد آتا ہے ، تیرے ِاک یاد آنے سے..! ©A.k Writes

#urdushayari #sad_poetry #urdulines #nojohindi #Hopeless  کبھی یادیں، کبھی باتیں، کبھی پچھلی ملاقاتیں

بہت کچھ یاد آتا ہے ، تیرے ِاک یاد آنے سے..!

©A.k Writes

Kabhi yaadein Kabhi baatein Kabhi pichhli Mulaqatein bahot Kuch yaad aata hain ek tere yaad aane se.....! #Hopeless #Novel #nojohindi #SAD #sad_poetry #urdu #urdulines #urdushayari #alone @Misbah khan @Anshu writer Suman Zaniyan

6 Love

باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے خود بھی رویا وہ بہت ہم سے کنارہ کر کے سوچتا رہتا ہوں تنہائی میں انجامِ خلوص پِھر اُسی جُرمِ محبت کو دوبارہ کر کے جگمگا دی ہیں تیرے شہر کی گلیاں میں نے اپنے ہر اشک کو پلکوں پہ ستارہ کر کے دیکھ لیتے ہیں چلو حوصلہ اپنے دل کا اور کچھ روز تیرے ساتھ گزارا کر کے ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارا کر کے ©A.k Writes

#coldnights  باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے
خود بھی رویا وہ بہت ہم سے کنارہ کر کے

سوچتا رہتا ہوں تنہائی میں انجامِ خلوص
پِھر اُسی جُرمِ محبت کو دوبارہ کر کے

جگمگا دی ہیں تیرے شہر کی گلیاں میں نے
اپنے ہر اشک کو پلکوں پہ ستارہ کر کے

دیکھ لیتے ہیں چلو حوصلہ اپنے دل کا
اور کچھ روز تیرے ساتھ گزارا کر کے

ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں
دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارا کر کے

©A.k Writes

ہم سے بدل گیا وہ نگاہیں تو کیا ہوا زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کئے بغیر گزرے دنوں میں جو کبھی گونجے تھے قہقہے اب اپنے اختیار میں وہ بھی نہیں رہے قسمت میں رہ گئی ہیں جو آہیں تو کیا ہوا صدمہ یہ جھیلنا ہے شکایت کئے بغیر وہ سامنے بھی ہوں تو نہ کھولیں گے ہم زباں لکھی ہے اس کے چہرے پہ اپنی ہی داستاں اس کو ترس گئی ہیں یہ باہیں تو کیا ہوا وہ لوٹ جائے ہم پہ عنایت کئے بغیر پہلے قریب تھا کوئی اب دوریاں بھی ہیں انسان کے نصیب میں مجبوریاں بھی ہیں اپنی بدل چکا ہے وہ راہیں تو کیا ہوا ہم چپ رہیں گے اس کو ملامت کئے بغیر ©A.k Writes

#vacation  ہم سے بدل گیا وہ نگاہیں تو کیا ہوا 
زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کئے بغیر 

گزرے دنوں میں جو کبھی گونجے تھے قہقہے 
اب اپنے اختیار میں وہ بھی نہیں رہے 

قسمت میں رہ گئی ہیں جو آہیں تو کیا ہوا 
صدمہ یہ جھیلنا ہے شکایت کئے بغیر 

وہ سامنے بھی ہوں تو نہ کھولیں گے ہم زباں 
لکھی ہے اس کے چہرے پہ اپنی ہی داستاں 

اس کو ترس گئی ہیں یہ باہیں تو کیا ہوا 
وہ لوٹ جائے ہم پہ عنایت کئے بغیر 

پہلے قریب تھا کوئی اب دوریاں بھی ہیں 
انسان کے نصیب میں مجبوریاں بھی ہیں 

اپنی بدل چکا ہے وہ راہیں تو کیا ہوا 
ہم چپ رہیں گے اس کو ملامت کئے بغیر

©A.k Writes

#vacation

5 Love

وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے بس ترے بعد یوں گزاری ہے کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا جب ہے معلوم، بے قراری ہے ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر زندگی موت سے نہ ہاری ہے رات کا روز یہ دلاسہ ہے آج کی رات صرف بھاری ہے مار ڈالا ہے ان طبیبوں نے ہم سے کہتے تھے زخم کاری ہے اشک شوئی سے اشک باری تک کل یہی زندگی ہماری ہے بارشیں موڑ لو مرے گھر سے ابھی برسات پچھلی جاری ہے ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں سب دکھاوا ہے دنیا داری ہے سن لیا زندگی بہت میں نے اب مرے بولنے کی باری ہے خود سے ٹالا ہے ہر سکوں ہم نے جب سے تیری نظر اتاری ہے ©A.k Writes

#vacation  وقت ٹھہرا ہے سانس جاری ہے                                                       بس ترے بعد یوں گزاری ہے
کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا                                                                                   جب ہے معلوم، بے قراری ہے
ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر                                                              زندگی موت سے نہ ہاری ہے
رات کا روز یہ دلاسہ ہے                                                                                آج کی رات صرف بھاری ہے
مار ڈالا ہے ان طبیبوں نے                                                           ہم سے کہتے تھے زخم کاری ہے
اشک شوئی سے اشک باری تک                                                               کل یہی زندگی ہماری ہے
بارشیں موڑ لو مرے گھر سے                                                                  ابھی برسات پچھلی جاری ہے
ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں                                                                 سب دکھاوا ہے دنیا داری ہے
سن لیا زندگی بہت میں نے                                                            اب مرے بولنے کی باری ہے
خود سے ٹالا ہے ہر سکوں ہم نے                          جب سے تیری نظر اتاری ہے

©A.k Writes

#vacation

5 Love

Trending Topic