کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیا عمر بھر ک

کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیا
عمر بھر کس کس کے حصے کا سفر میں نے کیا

تو تو نفرت بھی نہ کر پائے گا اس شدت کے ساتھ
جس بلا کا پیار تجھ سے بے خبر میں نے کیا

کیسے بچوں کو بتاؤں راستوں کے پیچ و خم
زندگی بھر تو کتابوں کا سفر میں نے کیا

People who shared love close

More like this

Trending Topic