(منصف ہاشمی)Love Munsif

(منصف ہاشمی)Love Munsif

منصف ہاشمی. آپریشن انجینئر اوریئنٹ انرجی سسٹم. تنقیدی مضامین. نثری نظم میری پہچان. فیصل آباد...پاکستان. 03027206512 پہلی کتاب...مٹھی میں ستارے لئے دوسری کتاب...عشق ممبر...پاکستان رائٹر گلڈ پنجاب کتابیں. "مٹھی میں ستارے لئے" اور "عشق"

lovemunsif.com

  • Latest
  • Popular
  • Repost
  • Video

نثری نظم۔۔۔! چہرے بدلتے لوگوں میں۔۔۔! جذبات کا قتل عام کرنے والوں میں۔۔۔! مندر میں تڑپنے والوں کو دلاسہ دیتے ہوئے۔۔۔! مسجد میں بکھرے لہو کو آنسوؤں سے دھوتے ہوئے۔۔۔! گھپ اندھیرے میں ! سبز امامہ باندھے ہوئے۔۔۔سفیر بہار روتا ہے۔ شام کے آنگن میں سرخ سبز چوڑیاں ٹوٹی بکھری ہیں۔ قائمۃ الایمان کے زاویوں میں۔۔۔! وہ پھر بھی ، تفہیم جمال کے خطوط کی وادیوں میں۔۔۔تعبیرات خواب کے یوسف کا رنگ بھرتا ہے۔ زیوس ، اندر دیو کی مقدس کتابوں سے صدائے کن فکاں کی فکری آیتیں بولتا ہے۔ میں درگا ماں کی گود میں سر رکھے۔۔۔ایڑیاں رگڑ رہا ہوں۔ دجلہ ، فرات میں بہتی محبت سے۔۔۔ گنگا جمنا میں بہتی چاہت سے کوئی واقف نہیں۔ آسمانی دریچوں سے محبت چاندنی بن کر اترتی رہتی ہے۔ میرے اندر کے موسم سے کوئی گلے ملتا نہیں۔ یاد رکھو۔۔۔! عنقریب نفرت کی زمیں پھٹ جائے گی۔ انا کے بت منہ کے بل گر کر ٹوٹ جائیں گے۔ حنوط زندگی کی رگوں میں سبز محبت کی روانی بحال ہوجائے گی۔ منصف ہاشمی۔ ©(منصف ہاشمی)Love Munsif

 نثری نظم۔۔۔!

چہرے بدلتے لوگوں میں۔۔۔!
جذبات کا قتل عام کرنے والوں میں۔۔۔!
مندر میں تڑپنے والوں کو دلاسہ دیتے ہوئے۔۔۔!
مسجد میں بکھرے لہو کو آنسوؤں سے دھوتے ہوئے۔۔۔!
گھپ اندھیرے میں !
سبز امامہ باندھے ہوئے۔۔۔سفیر بہار روتا ہے۔
شام کے آنگن میں سرخ سبز چوڑیاں ٹوٹی بکھری ہیں۔
قائمۃ الایمان کے زاویوں میں۔۔۔!
وہ پھر بھی ،
تفہیم جمال کے خطوط کی وادیوں میں۔۔۔تعبیرات خواب کے یوسف کا رنگ بھرتا ہے۔
زیوس ، اندر دیو کی مقدس کتابوں سے صدائے کن فکاں کی فکری آیتیں بولتا ہے۔
میں درگا ماں کی گود میں سر رکھے۔۔۔ایڑیاں رگڑ رہا ہوں۔
دجلہ ، فرات میں بہتی محبت سے۔۔۔ گنگا جمنا میں بہتی چاہت سے کوئی واقف نہیں۔ 
آسمانی دریچوں سے محبت چاندنی بن کر اترتی رہتی ہے۔
میرے اندر کے موسم سے کوئی گلے ملتا نہیں۔
یاد رکھو۔۔۔!
عنقریب نفرت کی زمیں پھٹ جائے گی۔
انا کے بت منہ کے بل گر کر ٹوٹ جائیں گے۔
حنوط زندگی کی رگوں میں سبز محبت کی روانی بحال ہوجائے گی۔

منصف ہاشمی۔

©(منصف ہاشمی)Love Munsif

آرزو۔۔۔ چاہت اور محبت

11 Love

نثری نظم۔ وہ میرے زخموں کو آب عشاء سے دھوتی۔ اپنی گود میں۔۔۔میرا سر رکھتے ہوئے۔۔۔! چاندنی جیسا مرہم رکھتی۔ تہجد شناس نظروں سے دیکھتی رہتی پھر دل پر درود اور محبت پر سلام پڑھتے ہوئے۔۔۔! مجھے فجر کے حوالے کرتے ہوئے چلی جاتی۔ منصف ہاشمی۔

#شاعری  نثری نظم۔
وہ میرے زخموں کو آب عشاء سے دھوتی۔
اپنی گود میں۔۔۔میرا سر رکھتے ہوئے۔۔۔!
چاندنی جیسا مرہم  رکھتی۔
تہجد شناس نظروں سے دیکھتی رہتی 
پھر دل پر درود اور محبت پر سلام پڑھتے ہوئے۔۔۔!
مجھے فجر کے حوالے کرتے ہوئے چلی جاتی۔

  منصف ہاشمی۔

5 Love

148 View

224 View

210 View

Trending Topic