چاند اور میں
چاند سے میں نے کہا، اے مِری راتوں کے
  • Latest
  • Popular
  • Video

چاند اور میں چاند سے میں نے کہا، اے مِری راتوں کے رفیق توُ، کہ سرگشتہ و تنہا تھا سدا میری طرح اپنے سینے میں چُھپائے ھُوئے لاکھوں گھاؤ تُودکھاوے کے لیے ہنستا رہا میری طرح ضوفشاں حُسن تیرا میرے ہُنر کی صورت اور مُقدّر میں اندھیرے کی ردا میری طرح وہی تقدیر تیری، میری زمیں کی گردش وہی افلاک کا نخچیرِ جفا میری طرح تیرے منظر بھی ہیں ویراں میرے خوابوں جیسے تیرے قدموں میں بھی زنجیرِ وفا میری طرح وہی صحرائے شبِ زیست میں تنہا سفری وہی ویرانہء جاں دشتِ بلا میری طرح آج کیوں میری رفاقت بھی گراں ھے تجھ کو توُ کبھی اتنا بھی افسردہ نہ تھا میری طرح چاند نے مجھ سے کہا، اے میرے پاگل شاعر تُو، کہ محرم ہے میرے قریہء تنہائی کا تجھ کو معلوم ہے جو زخم میری رُوح میں ہے مجھ کو حاصل ہے شرف تیری شناسائی کا موجزن ہے میرے اطراف میں اِک بحرِ سکوُت اور چرچا ہے فضا میں تیری گویائی کا آج کی شب میرے سینے پہ وہ قابیل اُترا جس کی گردن پہ دمکتا ہے لہوُ بھائی کا میرے دامن میں نہ ہیرے ہیں، نہ سونا چاندی اور بجُز اس کے نہیں شوق تمنائی کا مجھ کو دُکھ ہے کہ نہ لے جائیں یہ دُنیا والے میری دُنیا ہے خزانہ میری تنہائی کا ©PK

 چاند اور میں
چاند سے میں نے کہا، اے مِری راتوں کے رفیق
توُ، کہ سرگشتہ و تنہا تھا سدا میری طرح
اپنے سینے میں چُھپائے ھُوئے لاکھوں گھاؤ
تُودکھاوے کے لیے ہنستا رہا میری طرح
ضوفشاں حُسن تیرا میرے ہُنر کی صورت
اور مُقدّر میں اندھیرے کی ردا میری طرح
وہی تقدیر تیری، میری زمیں کی گردش
وہی افلاک کا نخچیرِ جفا میری طرح
تیرے منظر بھی ہیں ویراں میرے خوابوں جیسے
تیرے قدموں میں بھی زنجیرِ وفا میری طرح
وہی صحرائے شبِ زیست میں تنہا سفری
وہی ویرانہء جاں دشتِ بلا میری طرح
آج کیوں میری رفاقت بھی گراں ھے تجھ کو
توُ کبھی اتنا بھی افسردہ نہ تھا میری طرح
چاند نے مجھ سے کہا، اے میرے پاگل شاعر
تُو، کہ محرم ہے میرے قریہء تنہائی کا
تجھ کو معلوم ہے جو زخم میری رُوح میں ہے
مجھ کو حاصل ہے شرف تیری شناسائی کا
موجزن ہے میرے اطراف میں اِک بحرِ سکوُت
اور چرچا ہے فضا میں تیری گویائی کا
آج کی شب میرے سینے پہ وہ قابیل اُترا
جس کی گردن پہ دمکتا ہے لہوُ بھائی کا
میرے دامن میں نہ ہیرے ہیں، نہ سونا چاندی
اور بجُز اس کے نہیں شوق تمنائی کا
مجھ کو دُکھ ہے کہ نہ لے جائیں یہ دُنیا والے
میری دُنیا ہے خزانہ میری تنہائی کا

©PK

چاند اور میں احمد فراز #شاعری

12 Love

Trending Topic