jawaid saba

jawaid saba

  • Latest
  • Popular
  • Repost
  • Video
#شاعری۔ #Khayaal  اک سراب کاررواں تھا اور آواز جرس
کان سے ٹکرا رہی تھی روح میں شامل نہ تھی
جاوید صبا

#Khayaal poetry/

210 View

#romanticmusic #شاعری۔  اک نئی صورت نظر آتی ہے روانہ مجھے
پوچھتا ہے آئینہ مجھ سے کہ پہچانا مجھے

#romanticmusic @شاعری جاوید صبا

248 View

#TVMemories  شام کے اونچے لنگوروں سے گر کر چھن سے ٹوٹ گئی
ایک پرانی یاد
ایک پرانے زخم سے جھانکا ایک مسیحا چپکے سے
چٹکی بھر سناٹا نکلا شام کی خالی جیبوں سے

شام کے اونچے کنگوروں سے گر کر چھن سے ٹوٹ گئی ایک پرانی یاد ایک پرانے زخم سے جھانکا ایک مسیحا چپکے سے۔ چٹکی بھر سناٹا نکلا شام کی خالی جیبوں سے #TVMemories

196 View

#LOVEGUITAR #مشکوک  یہ جو کھوئی ہوئی بے مہرسی آنکھیں ہیں تری
یہ جو اکھڑے ہوئے لہجے سے جڑے ہیں ترے لب
یہ جو برفیلی ہوائوں کا ہے چہرے پہ نقاب
غازہ لمس سے محروم یہ رخسار ترے
اور آویزاں سے بے فیض یہ کانوں کی لویں
لاکھ تو اوڑھ کے
یخ بستگی نگاہوں کا حجاب
جل رہا ہے کسی خوابیدہ سرائے میں چراغ

جس میں سیال محبت کی تپش باقی ہے
تیرے اندر جو حرارت ہے یہی کہتی ہے
گل کرو شمعیں بجھا دو
مئے و مینا و ایاغ
سعی ناکام رہی خواہش پردہ داری
سرد مہری نے تری مجھ کو دیا تیرا سراغ

#LOVEGUITAR

296 View

دوبارہ افغانستان جانا پڑے گا۔امریکی سینیٹر دشمن شکست کھا کے مفصل نہیں گیا رسی تو جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا ©jawaid saba

 دوبارہ افغانستان جانا پڑے گا۔امریکی سینیٹر
دشمن شکست کھا کے مفصل نہیں گیا
رسی تو جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا

©jawaid saba

دوبارہ افغانستان جانا پڑے گا۔امریکی سینیٹر دشمن شکست کھا کے مفصل نہیں گیا رسی تو جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا ©jawaid saba

2 Love

#soultouching  برگ گل نوچتے ہیں باغ میں آئے ہوئے لوگ
جب بھی ملتے ہیں مرا نام و نسب پوچھتے ہیں
شہر کے لوگ نہیں شہر میں آئے ہوئے لوگ
وہ جو تلواروں سے دل جیتنے نکلے تھے کبھی
یہ وہی لوگ ہیں بندوق اٹھائے ہوئے لوگ
کیا خبر کون سے ویرانے میں سو جاتے ہیں
کسی اسیبی سی دستک سے جگائے ہوئے لوگ

#soultouching

156 View

Trending Topic